Latest Posts

”جتنا بڑا تمہارا بازو ہے اتنا ہی بڑا تمہارا۔۔۔“ پریانکا چوپڑا نے ’ دی راک‘ کو ....

 
معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا بالی ووڈ میں دھاک بٹھانے کے بعد ہالی ووڈ میں بھی خوب نام پیدا کر رہی ہیں اور معروف امریکی ٹی وی سیریل میں بھی کام کر چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔مینار پاکستان میں تقریر کے دوران عمران خان کے منہ سے گالی نکل گئی؟ ندیم نصرت نے ایسی ویڈیو شیئر کر دی کہ پاکستانی غصے سے آگ بگولہ ہو گئے، عمران خان نے کیا کہا اور پھر صارفین نے ندیم نصرت سے کیا کچھ کہا؟ انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا ہو گیا 

ہالی ووڈ میں ان کے کئی دوست بن چکے ہیں جن میں معروف زمانہ ریسلر و اداکار ڈوین جانسن (دی راک) بھی شامل ہیں۔ ڈوین جانسن کی کل سالگرہ تھی اور پریانکا چوپڑا نے بھی اس موقع پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا لیکن اس کیساتھ ہی ایسی بات کہہ دی کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا۔

پریانکا چوپڑا نے آسکر ایوارڈ کے موقع پران کیساتھ لی گئی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ”میں ایک ایسے شخص کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کر رہی ہوں جو میرے حلقہ احباب میں مہربان ترین اشخاص میں سے ایک ہیں!!! دی راک آپ کا دل آپ کے پٹھوں سے بھی بڑا ہے۔آپ کو پسند کرتی ہوں اور دعا کرتی ہوں آپ کو ہمیشہ پیار اور خوشی ملے! آپ کے خاندان کیلئے میری طرف سے پیار۔۔۔“

پریانکا چوپڑا کی جانب سے یہ بیان سامنے آنے کے بعد ڈوین جانسن کو نہ جاننے والے افراد بھی یہ جان گئے ہیں کہ وہ اوپر سے جتنے مضبوط نظر آتے ہیں۔ ان کا دل اتنا ہی نرم ہے اور دوسروں سے پیار کرنے والے اور خیال رکھنے والے شخص ہیں جنہیں ہر کوئی پسند کرتا ہے۔

HD Photos Designed by Templateism.com Copyright © 2014

Theme images by Bim. Powered by Blogger.