Latest Posts

کالاشیشہ لگانے کی اجازت نہیں،اصلی نمبر پلیٹ لگانا لازمی،عمارتوں کے حصول کے لیے این او سی لینا ہوگا، پاکستان نے بھی امریکی سفارتکاروں پر پابندی لگادی

امریکی سفارتی پابندیوں کے جواب میں پاکستان نے بھی امریکی سفارتکاروں پر پابندی لگادی۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق پاکستانی ایئر پورٹس پر امریکی سفارتخانے کے سامان کی ترسیل کو ویانا کنونشن کے مطابق دیکھا جائے گا، امریکی سفارتکاروں کو پاکستان میں نقل وحمل سے پہلے متعلقہ پاکستانی حکام سے اجازت لینا ہوگی۔

نوٹی فکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی سفارتخانےکی اپنی  یا کرائے پر لی گئی گاڑیوں پر کالاشیشہ لگانے کی اجازت نہیں ہوگی جب کہ زیر استعمال گاڑیوں پر اصلی نمبر پلیٹ لگانا لازمی ہوگا۔ امریکی سفارتخانےکی آفیشل گاڑیوں پر نان ڈپلومیٹک نمبر پلیٹ کی اجازت نہیں ہوگی۔ کرائے کی عمارتوں کے حصول اور تبدیلی کے لیے این او سی لینا ہوگا،امریکی سفارتکاروں کے لیے بائیومیٹرک تصدیق کےبغیر فون سمز جاری نہیں کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ امریکا نے پاکستان کے سفارتی عملے پر پابندیاں لگائی ہیں جن کا اطلاق آج سے ہوگیا ہے ، ان پابندیوں کے تحت پاکستانی سفارتی اہلکار سفارتخانے سے 25 میل کے فاصلے کے اندر رہیں گے اور اگر اُنہیں 25 میل سے باہر جانا ہو تو امریکی محکمہ خارجہ سے خصوصی اجازت حاصل کرنا لازمی ہو گا۔

HD Photos Designed by Templateism.com Copyright © 2014

Theme images by Bim. Powered by Blogger.