Latest Posts

بیوقوفی اور بے حیائی کی کوئی حد نہیں ہوتی عورت نے سپر سٹور جا کر غلیظ ترین حرکت کر دی، پولیس تلاش میں، ایسا کیا کیا تھا؟ جانئے

 بیوقوفی اور بے حیائی کی کوئی حد نہیں ہوتی اور ایک امریکی لڑکی نے اس کی عملی مثال بھی پیش کر دی ہے۔ اس محترمہ نے ایک ملازمت کے لئے درخواست دے رکھی تھی جس کے لئے جسمانی اور پیشاب کا ٹیسٹ کروانا بھی ضروری تھا۔ چونکہ اسے خود پر کچھ شکوک و شبہات تھے تو اس نے فیصلہ کیا کہ کسی اور کے پیشاب کو اپنا ظاہر کر کے ٹیسٹ پاس کر لے گی۔ پھر اس نے یہ مقصد حاصل کرنے کے لئے کچھ ایسا کیا کہ آپ بھی اس کی عقل کو ’خراج تحسین‘ پیش کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

ویب سائٹ ’ورلڈ وائڈ وئیرڈ نیوز‘ کے مطابق 26 سالہ اینجلیک سانچز نامی اس لڑکی نے کسی اور کا پیشاب ایک بوتل میں حاصل کیا اور پھر ٹیسٹ کروانے کلینک کی جانب چل پڑی۔ کلینک پہنچنے سے قبل اس نے سوچا کہ پیشاب کو تھوڑا سا گرم ہونا چاہئیے تا کہ ٹیسٹ کرنے والے عملے کو یوں محسوس ہو کہ یہ تازہ ہے اور اس پر کسی کو شک نا ہو۔ یہ سوچ کر وہ قریبی سیون الیون سپر سٹور کے اندر گئی اور وہاں ایک مائیکروویو اوون میں پیشاب کی بوتل رکھ کر اسے گرم کرنے لگی۔ چند لمحے بعد ایک دھماکے کی آواز نے سب کو خوفزدہ کر دیا۔ پتا چلا کہ اوون میں رکھی بوتل پھٹ گئی تھی اور پیشاب کی بدبو وہاں پھیلی ہوئی تھی۔ 

اینجلیک وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی لیکن دریں اثناء اس واقعے کے متعلق پولیس کو بتایا جا چکا تھا۔ چند منٹ بعد ہی پولیس نے اینجلیک کا پتا چلا لیا۔ وہ قریبی کلینک میں ہی موجود تھی جہاں سے اس نے اپنے ٹیسٹ کروانے تھے۔ پولیس نے اسے حراست میں لے لیا اور شاپنگ سٹور نے اپنے اوون کی خرابی کے بدلے 500 ڈالر زرتلافی کا مطالبہ کر دیا ہے۔ ملزمہ کو اس سے پہلے بھی مختلف جرائم میں کئی بار حراست میں لیا گیا ہے تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ اب کی بار اس نے ایسا کام کیا ہے کہ پولیس بھی حیران رہ گئی ہے۔

HD Photos Designed by Templateism.com Copyright © 2014

Theme images by Bim. Powered by Blogger.