Latest Posts

نوکیا ایکس سکس اسمارٹ فون سامنے آگیا - اس فون کی باڈی 95 فیصد گلاس سے بنی ہوئی ہے۔ قیمت 29 ہزار پاکستانی روپے

نوکیا کی ایکس سیریز کا پہلا اسمارٹ فون نوکیا ایکس سکس چین میں لانچ کردیا گیا۔

ایکس سکس نوکیا کی کمپنی ایچ ایم ڈی کا پہلا اسمارٹ فون ہے، جسے آئی فون ایکس جیسے نوچ اور بیزل لیس ڈسپلے سے متاثر ہوکر تیار کیا گیا۔

اس فون کی باڈی 95 فیصد گلاس سے بنی ہوئی ہے۔

یہ اسمارٹ فون اس وقت صرف چین میں متعارف کروایا گیا ہے، تاہم بین الاقوامی سطح پر اب تک اس کی لانچ کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔

یہ فون 2 ورژن میں دستیاب ہے جس میں سے ایک میڈیا ٹیک ہیلیو پی 60 جبکہ اپ گریڈ ورژن کوالکوم سنیپ ڈراگون 636 پراسیسر سے لیس موجود ہے۔

نوکیا ایکس سکس کی پہلی آفیشل تصویر —۔
دونوں ورژن میں 3300 ایم اے ایچ بیٹری موجود ہے تاہم 4 سے 6 جی بی ریم اور 64 سے 128 جی بی اسٹوریج کے آپشن دیے گئے ہیں۔

اس فون کے سادہ ورژن کی قیمت 252 ڈالرز (25 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ اپ گریڈ ورژن کی قیمت 283 ڈالرز (29 ہزار پاکستانی روپے کے قریب) ہے۔

No comments:

Post a Comment

Thank you for visiting

HD Photos Designed by Templateism.com Copyright © 2014

Theme images by Bim. Powered by Blogger.