Latest Posts

صومالیہ میں11 شوہر رکھنے والی عورت سنگسار

موغا دیشو: شدت پسند تنظیم الشباب کی عدالت نے مبینہ طور پر 11 مردوں سے شادی کے جرم میں ایک عورت کا سنگسار کرنے کا حکم دیا ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صومالیہ کے جنوبی علاقے میں ایک عورت کو 11 افراد سے شادیاں کرنے کے جرم میں سنگسار کردیا۔ لوئر شیلیل کے گورنر محمد ابو اسامہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ  ’شکری عبداللہی‘ نامی عورت کو دارالحکومت موغادیشو کے جنوب مغرب میں واقع ایک عدالت میں لایا گیا جہاں اس کے موجودہ قانونی شوہر کے علاوہ 10 دیگر افراد  کو بھی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں تمام افراد کا بیان تھا کہ ’ شکری عبداللہی‘اس کی بیوی ہے، جس پر عدالت نے عورت کو اپنے سابقہ خاوندوں سے طلاق لئے بغیر  بیک وقت 11 افراد سے شادی کرنے کا مجرم قرار دیتے ہوئے اسے سنگسار کرنے کا حکم دیا۔

شکری عبداللہی کو اس کے  آبائی علاقے میں شدت پسند تنظیم الشباب کے جنگجوؤں نے ایک گڑھے میں دفن کرنے کے بعد اسے پتھر مار کر ہلاک کردیا۔

HD Photos Designed by Templateism.com Copyright © 2014

Theme images by Bim. Powered by Blogger.