Latest Posts

”مجھے یہ اشتہار دیکھ کر اتنی شرم آئی کہ۔۔۔“ دودھ کے اشتہار میں لڑکی نے گائے کیساتھ ایسا کام کر دیا کہ ہر پاکستانی کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں، پاکستان میں ٹی وی پر اشتہار چلا تو پاکستانی برہم ہو گئے، دیکھ کر آپ کو بھی یقین نہیں آئے گ

 دودھ کا یہ اشتہار آنے سے پہلے تو ایسا ہی تھا لیکن اس اشتہار کو دیکھنے کے بعد دودھ پیتے وقت آپ کے کیا تاثرات ہوں گے؟ اس بارے میں تو آپ خود ہی بہتر بتا سکیں گے لیکن سوشل میڈیا صارفین کی اکثریت نے اس اشتہار کو ناپسندیدہ قرار دیتے ہوئے ایسی وجوہات بھی بتائی ہیں کہ آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے۔

دودھ بنانے والی کمپنی ”اولپرز“ کے نئے اشتہار میں ایک خوبصورت لڑکی اور گائے کو دکھایا گیا ہے لیکن ان دونوں کے درمیان جو ”کیمسٹری“ پیدا کی گئی ہے وہ انتہائی حیران کن اور غیر متوقع ہے۔ سب سے پہلے تو یہ دیکھیں ذرا کہ اشتہار میں نظر آنے والی ماڈل گائے کے ’تھنوں‘ کو ہاتھ لگاتے ہوئے کس انداز میں گائے کی جانب دیکھتی ہے اور پھر ردعمل کے طورپر گائے کو بھی اپنی پیاری سی ’مالکن‘ کی جانب دیکھتے دکھایا گیا ہے

ایسا ہی کچھ اس وقت بھی ہوتا ہے جب مذکورہ ماڈل گائے کے اوپر پڑی چادر ہٹاتی ہے اور پھر اس کے ماتھے پر پیار سے ہاتھ پھیرتی ہے۔

اگلے سین میں یہ بھی واضح نظر آتا ہے کہ مذکورہ گائے کو دیگر گائیوں سے الگ رکھا جاتا ہے۔ باقی تمام گائیں کھلے میں پھر رہی ہوتی ہیں جبکہ اس کی من پسند یا یوں کہہ لیں کہ ’معصوم‘ گائے باڑے میں بند ہوتی ہے۔
via GIPHY
اگر آپ کو یہ محسوس ہو رہا ہے کہ یہ سب کچھ ویسے نہیں ہے جیسے بتایا جا رہا ہے تو ذرا دیکھیں کہ ایک صارف نے اس اشتہار پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا لکھا؟ مذکورہ صارف کا کہنا تھا ”کیا اس لڑکی نے گائے کے تھنوں کو چھیڑتے ہوئے اس کی جانب شہوت انگیز انداز میں دیکھا ہے؟ یہ کتنا ہی عجیب ہے۔ مجھے شرم آ رہی تھی یار! کچھ بھی نیا نہیں، ویسی پرانی کم بجٹ والی پروڈکشن ہے۔ ویسے ہی شہوت انگیز مناظر، لالالالا۔۔۔ جھنکار۔۔۔ وہی پرانا دعویٰ کہ ہمارا دودھ آپ سے 
بہتر ہے اور دیگر اسی طرح کے بکواس دعوے۔“

No comments:

Post a Comment

Thank you for visiting

HD Photos Designed by Templateism.com Copyright © 2014

Theme images by Bim. Powered by Blogger.